اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کےشمالی علاقے الراشدیہ میں ہوئے ایک بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے- بغداد کی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ بغداد کے جنوبی علاقےعرب جبور میں بھی فوج کے ایک قافلے کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے- گذشتہ جمعرات کو بھی بغداد میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں تقریبا ایک سو عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے - پچھلے چند مہینوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شہروں خاص طور پر بغداد میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔
/169